• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا

راولپنڈی ( رپورٹ حنیف خالد )پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔ ایرانی کشتی کی ہنگامی مدد کی کال پر پی این ایس ذوالفقار عملے کی ماہی گیروں کو طبی ،تکنیکی مدد فراہم ،پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی تھی ۔ ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی۔ پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر ماہی گیروں کو طبی اور تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت کی ۔
اہم خبریں سے مزید