• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، دو روز کی مندی کے بعد تیزی کی جاندار لہر، 1893؍ پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) 2روز کی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روزمنتخب سیکٹرز میں بھاری خریداری سےمارکیٹ میں تیزی کی جاندار لہر،کے ایس ای100انڈیکس میں 1893پوائنٹس کا اضافہ،89اور 90ہزار پوائنٹس کی حد ایک بار پھر بحال ہو گئی،51.16فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں171ارب 15 کروڑ 69لاکھ روپے کا اضافہ،تاہم منتخب سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری حجم14.71فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں،شرح سود میں کمی کی خبروں اور مالیاتی اداروں کی خریداری چند من پسند سیکٹرز تک محدود رہنے سے کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی، جمعہ کو اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے بعد انڈیکس میں114پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور مارکیٹ پہلے ہاف میں مثبت زون میں آگئی۔
اہم خبریں سے مزید