• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 15پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت 58پیسےتک بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت2.36روپے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کی کمی سے 277.70 روپے سے کم ہو کر 277.65روپےاور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 277.85روپے سے کم ہو کر 277.75 ہو گئی ،اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے کی کمی سے 276.87 روپے سے کم ہو کر 276.80 روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے 278.78 روپے سے کم ہو کر 278.63روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 56 پیسے کے اضافے سے 299.18روپے سے بڑھ کر 299.74 روپے اور قیمت فروخت 58پیسےکے اضافے سے 301.94روپے سے بڑھ کر 302.52 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2.36روپے کی کمی سے 358.00 روپے سے کم ہو کر 355.64روپے اور قیمت فروخت 2.32 روپے کی کمی سے 361.23 روپے سے کم ہو کر 358.91 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید