• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سیاست کیلئے اسرائیل کی خوشنودی ضروری، مشاہد حسین

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ٹرمپ یا کملا ۔ ایران کے خلاف جنگ ۔پاک بھارت تعلقات کا مستقبل کے موضوع پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ امریکا میں اسرائیل لابی اتنی مضبوط ہے کہ جس نے بھی امریکا میں سیاست کرنی ہے وہ اسرائیل کی خوشنودی ضرور ی حاصل کرتا ہے، سابق سفارتکار ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ جنگوں کے خلاف ہیں ان کا نظریہ ہمیشہ بزنس ہوتا ہے وہ بزنس مین کی نظر سے ہر چیز کو دیکھتے ہیں اور بزنس مین کبھی نہیں چاہتے کہ دنیا میں جنگیں پھیلیں، سابق سفارتکار نغمانہ ناہید نے کہا کہ یہ امریکا کے حق میں نہ ہوگا کہ ایران میں جنگ کا حصہ بنے،تجزیہ کار ڈاکٹر عادل نجم کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو مکمل جنگ امریکا بھی نہیں چاہتا امریکا بے شک اسرائیل کا سب سے بڑا حمایتی ہے لیکن وہ یہ نہیں چاہے گا کہ یہ مکمل جنگ پورے ریجن میں شروع ہوجائے،سابق سفیر اعزاز چوہدری نے کا کہنا تھا کہ اپنے پچھلے دور حکومت میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر صرف دباؤ رہا ہے او ران کی کوشش صرف دباؤ ڈالنا ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید