اسلام آباد(این این آئی)وزارت مذہبی امور نے غریب و متوسط لوگوں سے حج اخراجات قسطوں میں لینے کی تجویز پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق حج فیس قسطوں میں ادائیگی کی تجویز کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، وزرات مذہبی امور کی تیار کردہ حج پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔عازمین سے اخراجات کی اقساط میں وصولی کی تجویز حج پالیسی میں شامل ہیں۔حاجیوں سے 11لاکھ روپے 3قسطوں میں وصول کرنے کی تجویز ہے، حج پر جانے کے خواہشمند افراد 2لاکھ روپے دے کر درخواست دے سکیں گے۔