• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خطرات، وفاقی دارالحکومت میں کمرشل بینکوں کو کام جلد بند کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں بالخصوص بلیو ایریا، آبپارہ اور دیگر میں واقع کمرشل بینکوں کو جمعہ کی دوپہر سخت سیکورٹی خطرات کے پیش نظر دوپہر 2 بجے تک اپنے کام بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پایا کہ کمرشل بینک فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کی وجہ سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی مکمل تعمیل نہیں کر رہے ہیں۔ یہ کوتاہیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص اسلام آباد پولیس نے اس ہفتے کے دوران وفاقی دارالحکومت کے دیگر حصوں میں ڈکیتی یا ڈکیتی سے متعلق مختلف بدقسمت واقعات کے بعد پائی ہیں۔ رابطہ کرنے پر ایک کمرشل بینک کے نمائندے نے جمعہ کی سہ پہر دی نیوز کو بتایا کہ کمرشل بینکوں کی مختلف برانچوں کو سکیورٹی کے پیش نظر جمعہ کی سہ پہر کو اپنا کام بند کرنے کی ہدایات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات حالیہ دنوں میں کمرشل بینکوں کے باہر یا اس سے متعلق سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض بینک برانچوں کو جاری کی گئیں۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ بینکوں کی سیکورٹی سے متعلق ایس او پیز کی مکمل تعمیل کو یقینی بنائیں۔ تاہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید