• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستانی ٹائیکونز کو اسٹاک مارکیٹ کی مندی لے ڈوبی

کراچی ( رفیق مانگٹ) ہندوستانی ٹائیکونز کو اسٹاک مارکیٹ کی مندی لے ڈوبی ، گوتم اڈانی کو9کھرب84ارب اورمکیش امبانی کو27 ارب23کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ اب وہ دنیا کے پہلے دس امیر ترین افراد کی فہرست میں نہیں رہے،بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس پر امبانی17ویں اور اڈانی 18ویں درجے پر چلے گئے، امبانی 100 ارب ڈالر کے کلب سے باہر نکلنے کے دہانے پر ہیں۔ مسک، بیزوس، اور زکربرگ عالمی کھرب پتی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ ایلون مسک 769کھرب 49 ارب روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ امیری سرفہرست ، ایمازون کے بانی جیف بیزوس 586کھرب 14ارب روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ مارک زکربرگ 563کھرب91ارب روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کو27ارب23کروڑ روپے (8213907987بھارتی روپے) کا نقصان جب کہ گوتم اڈانی کو9کھرب84ارب روپے( 29688000000 بھارتی روپے) کا نقصان ہوا،ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے ہندوستان کے سرکردہ صنعت کاروں گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں شدید کمی ہوگئی، 25 اکتوبر کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے نتیجے میں اڈانی گروپ اور دیگر جیسے بڑے اداروں کو بھاری نقصان ہوا۔ مارکیٹ کی اس مندی نے گوتم اڈانی اور مکیش امبانی جیسے صنعت کاروں کے لیے ایک مالی چیلنج پیدا کیا۔گوتم اڈانی نے اربوں کا نقصان کیا۔اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنی دولت میں غیر معمولی کمی دیکھی، ایک ہی دن میں 3 ارب 52 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔ گراوٹ کے باوجود، اڈانی بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں 18ویں امیر ترین شخص کے طور پر اپنا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
اہم خبریں سے مزید