اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا دورہ سعودیہ عرب و قطر مکمل کرکے جمعہ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے ۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ ہوئے تودوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔اپنے دو روزہ دورہ قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔