راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 7995 تک جا پہنچی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے131کنفرم مریض سامنے آئےجس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد4839 ہو گئی ۔290مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین، کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد، مورگاہ، شکریال نارتھ اور ساوتھ،گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن، گنگال،دھمیال،لودھراںوغیرہ سے56 مریض آئے۔36راولپنڈی کینٹ،تین چکلالہ کینٹ، 22میونسپل کارپوریشن،ٹیکسلا پانچ، کہوٹہ دو، کوٹلی ستیاں ایک،گوجر خان سےایک کنفرم مریض رپورٹ ہوا۔دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں بھی گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 82 مریضوں کے اضافے سے مجموعی تعداد 3 ہزار 156 ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی نے47 افراد کو متاثر کیا اور مجموعی تعداد 2 ہزار ہو گئی جبکہ شہری علاقوں میں 35 افراد نشانہ بنے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرین میں 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین ہیں۔