• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان پور ڈیم کینال سے پانی چوری روکنے کیلئے مشترکہ سروے کی ہدایت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں اسلام آباد میں پانی کے وسائل کے انتظام اور مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے سینئر افسران سمیت واسا راولپنڈی، واپڈا، راولپنڈی کینٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔چیئرمین سی ڈی اے نے خان پور ڈیم سے 18کلومیٹر کی کینال سے پانی کے ضیاع، چوری اور غیر ضروری استعمال کے مسئلے کے حل کے لئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے آبپاشی محکموں، آر سی بی، واسا راولپنڈی اور سی ڈی اے کے ساتھ مشترکہ سروے کرنے کی ہدایت دی۔ دریں اثناء اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود کی قیادت میں اسرارالحق مشوانی سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر ممبرز پر مشتمل وفد نے بھی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات کی اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے تمام مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مسائل کے حل اور ازالہ کے لئے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی۔ محمد علی رندھاوا سے جمعہ کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے بھی سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں میں باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید