• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کی قیادت میں پارٹی کو ملک گیر منظم کرینگے ،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد ( جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزرڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی کو ملک گیر سطح پر بھرپور منظم اور متحرک کریں گے اور اسے متبادل سیاسی قوت بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزمسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی کے اعلی سطحی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ایم این اے مسز فرخ خان , مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک ، صدر علماء مشائخ ونگ پیر سید چراغ الدین شاہ، سید آصف ہمدانی،جنرل سیکرٹری لیبر ونگ یونس اعوان، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق خان،جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر، صوبائی راہنماء عاطف مغل ،جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین فوزیہ ناز، صدر شمالی پنجاب انیلہ چوہدری،وکلاء ونگ کے ڈاکٹر عبدالرحیم اعوان،کوآرڈنیٹر چوہدری سالک حسین، چوہدری عظام الہی،سنئیر راہنماء حماد طیفور عباسی، مسز مونا بخاری سمیت دیگر مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مسز فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کا فعال اور متحرک ہونا ملکی استحکام کے لئے نیک شگون ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید