اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے ریڑھیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر دیئے جبکہ پارکنگ ایریا پر قابض کمرشل پلازوں اور ریسٹورنٹس کو وارننگ دینے پر اکتفا کیا گیا ۔ترامڑی چوک اور علی پور میں روڈ پر کھڑے فروٹ وسبزی کے لوڈرز کے چالان کئے گئے ۔ مجسٹریٹ نیلور ذیشان بجرانی نے تجاوزات کرنے والے ہوٹل اور شاپنگ مال والوں کو وارننگ دی اور پابند کیا کہ اگر دوبارہ فٹ پاتھ پر تجاوزات کیں تو سخت کارروائی کی جائے گی۔