راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی ) گاڑیوں کے غیرقانونی جمعہ بازار کے خلاف کارروائی پر اہالیان اے بلاک ایران روڈ مجسٹریٹ کالونی اور ملحقہ آبادی نے سی پی او سید خالد ہمدانی اورسی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ان علاقوں کے عوام اس جمعہ بازار سے شدید ذہنی اذیت کا شکار تھے اور بازار کےخاتمہ کے لئے بارہا اپیلیں کر چکے تھے ۔