• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی ،خاتون سمیت تینوں ملزموں کو 27سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے تین مقدمات میں گرفتار خاتون سمیت تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال قید اور دو لاکھ چالیس ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے گزشتہ سال سرینہ بی بی کو دو کلو 600 گرام چرس اور ذیشان کے قبضے سے ایک کلو 600گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ کلر سیداں پولیس نے گزشتہ برس ملزم حامد آزاد کو ایک کلو دوسو گرام چرس ملنے پر حراست میں لیا تھا۔ گزشتہ روز تینوں ملزمان کو 9،9 سال قید اور 80ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید