اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان کے 77ویں جشن آزادی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں گلگت بلتستان جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق ، مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یاسر تابان، باکسر عثمان وزیر، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، سیکرٹری نئیر علی، صدر پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ عقیل افضل، حریت رہنما عبدالحمید لون، جعفر بلتی، محمد حسین آزاد، ابرار حسین استوری سمیت دیگر نے شرکت کی۔