• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں دو گاڑیوں کی چوری سمیت8 وارداتوں کے مقدمات، راولپنڈی میں کرائم ڈائری جاری نہ ہو سکی

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت میں صرف آٹھ وارداتوں کا اعتراف کیا گیا ہےجن میں ایک ڈکیتی،دو کاریں ،تین موٹر سائیکل چوری ،ایک سٹریٹ کرائم اور ایک گھر کے تالے ٹوٹنے کا مقدمہ شامل ہے ۔ راولپنڈی کے افسر تعلقات عامہ انسپکٹر سجاد کے علیل ہونے کی وجہ سے کرائم ڈائری میڈیا کو جاری ہی نہ ہو سکی۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ پی آر او اے ایس آئی عامر نے بلا اجازت ڈائری فراہم کرنے سے معذرت کر لی مگر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی سے بھی رابطہ کے باوجو دکرائم ڈائری جاری نہ ہو سکی ۔ دریں اثناء  تھانہ شہزاد ٹاؤ ن کے علاقے راول ٹاؤن میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ڈاکو اسد مروت اور انکے بھائی سے چھ لاکھ روپے کیش اور موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید