اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام جمعہ کو سیکٹر جی 11 اور سیکٹر ایچ 13 میں کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق کے لئے احتجاج کیا گیا۔ کچی آبادی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ یہاں کے آباد کاروں کو مالکانہ حقوق، تعلیم، بجلی، پانی اور گیس ہنگامی بنیادوں پر دی جائیں۔تین تین ماہ سے ٹھیکیداروں نے تنخواہیں بند کی ہوئی ہیں۔ اگر سی ڈی اے کے پاس مالی مسائل کا حل نہیں ہے تو ان سے کام کیوں لیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عمران مسیح ، شہباز مسیح , جاوید مسیح ،نصیر مسیح ،راشد مسیح اور دیگر موجود تھے۔