راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی مہم میں اب تک10ہزار447گھروں میں46ہزار744افراد کی سکریننگ کی جاچکی ہےجس کے دوران 1939ہیپاٹائٹس کے مریض نکلے۔ 348افراد میں ہیپاٹائٹس بی جبکہ ایک ہزار558میں ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی ۔ 33افراد میں بی اور سی دونوں کی علامتیں پائی گئیں۔473مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔راولپنڈی کی یونین کونسلوں8،10،11، 14،15،33اور116میں سکریننگ کے دوران 21 ہزار426افراد کو ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگائی گئی۔