• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی عمارت مخدوش قرار،آسٹرو ٹرف بھی پھٹ گئی

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی عمارت مخدوش قرار،آسٹرو ٹرف بھی پھٹ گئی۔ انکلوژر میں نصب کرسیاں مٹی کی تہہ میں دبی ہیں،اس سلسلے میں پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ جلد حالت بہترہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق دنیائے ہاکی میں پاکستان کی پہچان عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ایس بی سی اے اور کنٹونمنٹ نے اس کی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا ہے، اور خطر ناک فہرست میں شامل کرلیا ہے،اسٹیڈیم میںلاکھوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف بھی پانی نہ ملنے کی وجہ سے جگہ جگہ سے پھٹ گئی ہے، مختلف انکلوژر میں نصب کرسیاں مٹی کی تہہ میں دبی ہوئی ہیں، ڈریسنگ روم، ہاسٹل اور اسٹیڈیم کے کئی کمرے کی چھتوں کے پلسٹراکھڑے ہوئے ہیں، پانی کے لئے لگے ٹیوب ویل بند پڑے ہوئے ہیں، آ سٹرو ٹرف پر کئی ماہ سے پانی نہیں ڈالا گیا، کئی حصوں میں گھاس کئی کئی فٹ بلند دکھائی دے رہی ہے دیواروں پر بجلی کے تار لٹکے ہوئے تھے، انٹر نیٹ معطل تھا، ناکارہ ایئر کنڈیشن دیواروں پر لگے منہ چڑارہے تھے،جمنازیم میں رکھے ایکسر سائز کے سامان بھی زنگ آلودہ ہوچکے۔