• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کے پاکستانی پلیئرز 10نومبر کو روانہ ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پاکستانی کھلاڑی دس نومبر کو کراچی سے روانہ ہوں گے۔کیمپ کے اختتام کے بعد کھلاڑی تین روز آرام کریں گے۔نیشنل اسٹیڈیم میں کیمپ کے موقع پر صاحبزادہ فرحان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلیا کا ٹور کر چکے ہیں اورون ڈے کھیل چکے ہیں، وہاں کی کنڈیشنز سے واقف ہیں۔ محمد رضوان میرے لئے پرانا کپتان ہے، ان کی کپتانی میں کھیلنا مشکل نہیں ہوگا ، صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم میں جس پوزیشن پر موقع ملے گا وہاں کھیلنے کو دستیاب ہوں۔