اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)وفاقی پولیس کے 240 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں ۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈز کے اجلاس میں 2 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی ،20 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر ،55 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو سب انسپکٹر, 65 حوالداروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 98 کانسٹیبلوں کو حوالدار کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔کانسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کا بورڈ اے آئی جی لاجسٹکس شعیب مسعود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تمام ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام خالی آسامیوں پر جلد از جلد ترقیوں کے احکامات جاری کئے تھے۔آئی جی نے کہا پروموشن ہر افسر کی بنیادی حق ہے۔ بڑی تعداد میں ترقیوں سے افسران کا مورال بلند ہوگا۔ ڈی ایس پی بننے والوں میں انسپکٹر محمد سرفراز اور انسپکٹر یسین تاگار شامل ہیں۔