• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 سالہ مالی کو ذبح کر دیا گیا، حادثہ میں نوجوان جاں بحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھیال کے رہائشی 70 سالہ مالی کو ذبح کر کے لاش جنگل میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے مقتول کے بیٹے کشور محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے رتہ شاہ چوک میں شادی کی تقریب میں راولپنڈی سے موٹر سائیکل پر جانے خاندان کاعباس علی نامی نوجوان کنٹینر کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے متوفی کے دادا رحمت علی سکنہ گوجرانولہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اور کنٹینر قبضہ میں لے لیا ۔
اسلام آباد سے مزید