• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی خلاف ورزی پر 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی میں پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ 68 روز کے دوران 1384 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 9627 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان ، قانون کی خلاف ورزی پر1کروڑ 04 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے ،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 783 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کئے گئے۔پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید