لاہور(پ ر) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسزریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے یونیورسٹی آف لاہور کا دورہ کیا اوریونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین سے آئے میڈیکل سٹوڈنٹس سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کا پیغام پہنچایا ، چیئر مین دی یونیورسٹی آف ر اویس رئوف،ڈپٹی چیئرمین عزیررئوف اور پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج نے مہمان خصوصی ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا استقبال کیا اور انہیں یونیورسٹی آف لاہور، میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی ۔پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج نے مہمان خصوصی ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں میڈیکل کالج سے متعلق بریفنگ دی۔ میاں عمران مسعود، ڈین ڈاکٹر سکندر افضل، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز ڈین مغیث اے بیگ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔