چارسدہ (نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کا اجلاس فضل شکور خان کی رہائش گاہ چارسدہ میں ہوا جس کی صدارت ریجنل صدر ارباب عاصم نے کی ، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور جلسہ ملتوی ہونے پر احتجاجی تحریک کا آغاز 9نومبر کو صوابی موٹر وے سے شروع کیا جائے گا جس میں صوبہ بھر کی طرح پشاور ریجن سے پارٹی کارکنان اور عوام بھر پور شرکت کرینگے ۔