نوکنڈی (نامہ نگار )پاک ایران بارڈر کی بندش کیوجہ سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوگئے،عوامی حلقوں کے مطابق سرحدی علاقوں میں عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت اقدامات کرے،پاک ایران بارڈر بندش کی وجہ سےبلوچستان کے اکثر چھوٹے بڑے شہروں میں ایرانی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ،نہ صرف تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بلکہ لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں، کیونکہ ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے صرف بارڈر کی وجہ سے جلتے ہیں، صوبے میں سرکاری ملازمت نہ ہونے کے برابر ہے۔ اکثر و بیشتر لوگ ایرانی تیل کا کاروبار کر کے اپنے گھروں کا گزر بسر کرتے تھے، لیکن جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے ایرانی تیل پر آئے روز پابندی لگادی جاتی ہے۔