لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور اضلاع کے امراء ا نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔ جماعت اسلامی لاہور نے امراء اضلاع کے انتخاب کیلئے آن لائن ووٹنگ کے عمل کو کامیابی سے متعارف کروایا۔ تمام ارکان نے آن لائن الیکشن اپلیکیشن کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیے ہیں اور لاہور کے پانچوں اضلاع کے امراء کا انتخاب کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر سطح پر جمہوری تقاضوں کے عین مطابق باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور ملک کی واحد جمہوری پارٹی بن گئی ہے جس نے لاہورکی سطح امراء اضلاع کے انتخاب کیلئے آن لائن ووٹنگ کے عمل کو کامیابی سے متعارف کروایا ہے لاہور کے پانچوں اضلاع کے امراء کا انتخاب کیا۔ جماعت اسلامی لاہور وسطی سے حسان بٹ، جنوبی لاہور اظہر بلال، شرقی لاہور سے خبیب نذیر، شمالی لاہور سے عثمان افضل اور جماعت اسلامی غربی لاہور سے علی ارتضیٰ حسنی نے اپنے اضلاع کے کارکن جماعت اسلامی کی موجود گی میں امیر حلقہ لاہور کے سامنے اپنی ذمہ دارایوں کا حلف لیا ۔