• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5058 ہوگئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے120کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد5058ہوگئی ہے۔ 260ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 86،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 42 ،فوجی فاؤنڈیشن میں 26، ہولی فیملی ہسپتال میں 56 جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوںچکلالہ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ، شکریال نارتھ اور ساوتھ،گرجا،کوٹھہ کلاںلکھن، گنگال، دھمیال، لودھراںوغیرہ سے61 مریض آئے۔27 راولپنڈی کینٹ،سات چکلالہ کینٹ، 19میونسپل کارپوریشن،ٹیکسلا دو، کلرسیداں تین، گوجر خان سےایک کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 5ہزار256 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔3300کے چالان،1815 کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئیں اور 2کروڑ15لاکھ 82 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید