• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،سرچ آپریشنز میں کرایہ داری ایکٹ کیخلاف ورزی پر 4ملزمان گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر آر اے بازار پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 04 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری کوائف کی خلاف ورزی کرنے والے 04 ملزمان کامران، عامر، سلطان محمد اور حسیب کو گرفتار کر لیا۔،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
اسلام آباد سے مزید