• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علما مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حق وصداقت کا علم بلند کریں ،مظہر سعید کاظمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ اور جامعہ انوارالعلوم کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے علماءپر زور دیا ہے کہ وہ تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حق وصداقت کا علم بلند کریں اور تبلیغ دین ،علم کے فروغ اور اشاعت علوم اسلامیہ کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں وہ جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم کے 82ویں سالانہ جلسہ کی تیسری نشست میں خطاب کررہے تھے پیر سید خلیل الرحمان شاہ نے صدارت کی جبکہ خواجہ محمد حسن باروی اور سید صادق رسول شاہ ،میاں حسین احمد قادری،میاں شعیب حسن قادری اور میاں عبدالخالق مہمانان خصوصی تھے جامعہ کے شیخ الحدیث صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کا وجود پاکستان کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے بتایا کہ 120کنال اراضی پر مشتمل عالمی انوارالعلوم یونیورسٹی کا افتتاح عنقریب کردیا جائے گا ، جامعہ غوثیہ رضویہ سکھر کے مہتمم مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا کہ نام نہاد محقق اور خود ساختہ مذہبی سکالرز ،نوجوان نسل کی گمراہی ،تباہی اور بربادی کا سبب بن رہے ہیں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ غزہ کے متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، جلسہ میں سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،مولانا فضل سبحان قادری،حاجی محمد حنیف طیب،مفتی محمد ابراہیم قادری، سید ذالفقار علی گیلانی، مفتی منور عتیق، خواجہ محمد حسن باروی،مفتی محمد عارف سعیدی،ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، ڈاکٹر نجم الحسن حسنی، سید احمد رضا شاہ بخاری، مولانا محمد فاروق خان سعیدی اور مولانا نور ہاشم سعیدی نے بھی خطاب کیا جبکہ سید حامد سعید کاظمی،پیر خلیل الرحمن شاہ، سید صادق رسول شاہ،مفتی غلام مصطفی رضوی، میاں حسین احمد قادری ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید