• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی ترقی سے پورا وسیب مستفید ہوتا ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں ،سابق وی سی جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری،کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب عمر فاروق بھٹی اور ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملتان کا تہذیب و تمدن اور تاریخی اعتبار سے دنیا بھر کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی سے پورا وسیب مستفید ہوتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر کے ترجیحی ترقیاتی اہداف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ،بالخصوص کینسر ہسپتال (مینار ٹو ) اور ملتان میں پنجاب فرانزک لیب کے قیام کے ساتھ ساتھ ملتان زرعی اجناس کی ایکسپورٹ مصنوعات کو محفوظ بنانے کے لئےملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کولڈ سٹوریج یونٹ اور ملتان کے سلاٹر ہاوس میں میٹ پرسیسنگ یونٹ کو بھی بنایا جانا بہت ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور ڈسٹرکٹ سول سو سائٹی نیٹ ورک کےزیر اہتمام ملتان ترجیحاتی مسائل کے حل کے اہداف کے عنوان سے ملتان ڈویلپمنٹ سیمینار میں کیا ، میزبان تقریب شاہد محمود انصاری نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور سول سو سائٹی ملتان میں مینار ٹو ، پنجاب فرانزک لیب ، ملتان ائیر پورٹ پر کارگو ٹرمینل میں کولڈ سٹوریج اور سلاٹر ہاوس میں میٹ پراسیسنگ یونٹ کے قیام کی عوامی آگاہی مہم چلائے ہوئے ہیں ،اس موقع پرسابق ایم پی اے سلطانہ شاہین ،ایم او ایم سی ایم حنین ارشد، ڈی او ایجوکیشن شیخ محمد رفیق، پروفیسر عبدالماجد وٹو، میاں نعیم ارشد اور ملک امیر نواز سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید