ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں میاں بیوی سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پاک گیٹ پولیس نے ملزم سلمان اور اس کی اہلیہ سے33بوتلیں شراب،گلگشت پولیس نے ملزم ارشد سے20لیٹر شراب ،کوتوالی پولیس نے ملزم کامران سے20لیٹرشراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم مشتاق سے1320گرام چرس ،کینٹ پولیس نے ملزم احسن فرید سےایک لیٹر شراب،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم عامر سے5لیٹر شراب،ملزم ہاشم سے5لیٹر شراب اور صدر جلالپور پولیس نے ملزم طارق سے100لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، سٹی جلالپور اور جلیل آباد پولیس نے کارسرکار میں مداخلت اور جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے15پر جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے اور بے ہنگم پارکنگ قائم کرکے عوام کو پریشان کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے کرایہ کا مکان دلوانے کی غرض سے لیکر جانے والا رکشہ ڈرائیور کی20سالہ دوشیزہ سے مبینہ چھیڑ چھاڑکی اطلاع پر کارروائی شروع کر دی، پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، سیتل ماڑی پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔