اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے ، خیبرپختونخوا نے صوبے میں چینی کی برآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو واپس لینے کےلیے ہائیکورٹ کی ہدایت پر معاملے کو ای سی سی میں پیش کیا،KPنے چینی برآمد کی اجازت کے فیصلے کو واپس لینے کو ای سی سی میں پیش کیا تاہم کمیٹی نے فیصلہ برقرار رکھا ، ای سی سی نے ملکی سطح پر چینی برآمد کرنے کے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا ، دوسری جانب ای سی سی نے بجلی کی گردشی قرضے کو رواں مالی سال کم کر کےآئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ ہدف 1077ارب روپے تک لانے کی منظوری دےدی اور گردشی قرضے میں کمی لانے کےلیے وزارت بجلی کے سرکولر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان25-2024 کومنظور کر لیا، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، نقصان میں کمی ،پاور سیکٹر کے واجبات میں کمی اور مالیاتی استحکام لایا جائیگا۔