• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ کی شہباز، ڈار سے ملاقات، پاک، ایران تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے ، اس موقع پر پاک ایران تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور عوامی رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ، اس موقع پر غزہ اور لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور ایران پر اسرائیلی حملے کو تہران کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ، اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے مضبوط اور قابل تعریف موقف کو سراہا، انہوں نے کہا کہ فریقین نے اقتصادی، تجارتی، سیاسی، علمی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، پاکستان اور ایران نے سرحدی انتظام ،مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے پر تعاون تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایران کے وزیر خارجہ کے طور پر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آنیوالے عراقچی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے خطے کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید