• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی ملیر آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش کریں، ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے وکیل کی جانب سے اپنے موکل کے خلاف مقدمے درج کرانے سے متعلق درخواست پر 3 مقدمات پر حکم امتناع جاری کردیا،سندھ حکومت کے وکیل نے کہا کہ وکلاء کی جانب سے اپنے کلائنٹس اور معمولی معاملات پر مقدمات کے اندراج کا رجحان بڑھ گیا ہے، عدالت نے آئی جی سندھ کو وکلاء کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مقدمات کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی رینک کا افسر تعینات، ایس پی ملیر آئندہ سماعت پر مغوی کو پیش کریں، عدالت نے آئی جی سندھ کو ایک سال کے دوران درج مقدمات اور انکی تفصیلاٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید