پشاور ( وقائع نگار )کوہ دامان پشاور کے علاقہ ادیزئی متنی میں قائم سرکاری ہائیر سیکنڈری سکول شہید ضیاء السلام میں اساتذہ کی کمی کے باعث پشتو سمیت دیگر مضامین کو پڑھانے کا عمل متاثر ہونے لگا دوسری جانب پشتو مضمون کو نصاب میں بھی شامل نہیں کیا گیا جس پر علاقے کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سکول میں اساتذہ کی کمی پورا کیا جائے اور پشتو مضمون کو نصاب میں شامل کیا جائے علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شہید ضیاء السلام ادیزئی میں اساتذہ کی کمی ہے جبکہ علاقائی زبان پشتو کو نصاب میں شامل نہیں کیا گیا جس سے طلباء کو تعلیم کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی پڑھائی شدید متاثر ہورہی ہے اسلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، صوبائی وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام اس سلسلے میں نوٹس لے کر مذکورہ سکول میں مزید اساتذہ بھرتی کرائیں اور پشتو زبان کو نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے