• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کے ونٹر پیکیج سے عوام کو ریلیف، روزگار ملے گا، شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک بڑا’’ونٹر پیکج ‘‘لایا جا رہا ہے، اس سے عوام کو ریلفی اور روزگار ملے گا ، اسی طرح آگے بڑھتے رہیں تو ہماری معیشت مستحکم ہو گی اور تیزی سے ترقی کرے گی۔شرح سود میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو گا، معیشت کو ترقی دے کر روزگار ، برآمدات بڑھانا ہےاور پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنا ہے۔معیشت اور سرمایہ کاری کے حوالےسے بہت مثبت اشارے مل رہے ہیں ۔ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے ایم او یوز پر آگے بڑھنے کا وقت بھی آگیا ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینا ہے اور معیشت کو ترقی دینی ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاکہ مرکزی بینک نے گزشتہ روز پالیسی ریٹ میں اڑھائی فیصد کمی کی ہے، اس سے ہمارا پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگیا ہے، یہ کاروبار ، صنعتوں ، زراعت ، برآمدات اور تجارت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے اور اس کے نتیجے میں لوگ اپنے اکاؤنٹس سے پیسہ نکال کر سرمایہ کاری کریں گے جس سے روزگار ، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایاکہ اسمبلی کے اجلاس کےبعد پاکستان کا وفد ان کے سعودی عرب کے دورے کے تناظر میں روانہ ہو گیا ہے۔برادر ممالک سعودی عرب اور قطر کا دورہ انتہائی مفیداور تعمیری رہا۔

اہم خبریں سے مزید