اسلام آباد(ایجنسیاں)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات‘وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور سینئر رہنماءعاطف خان ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ‘عاطف خان کے خلاف گنڈاپور کی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔مبینہ آڈیو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عاطف خان حیثیت کی بات نہ کرے، سب کو پتا ہے کس کی کیا حیثیت ہے۔وہ اتنااہم نہیں کہ میں پیچھے پھرتا رہوں‘مبینہ آڈیو میں انہیں عاطف خان سے متعلق کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کہانیاں نہ بنائے۔