اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔