• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید طریقوں سے دنیا بھر میں 100 ارب ڈالر کا فراڈ

کراچی (اسد ابن حسن)موجودہ دور میں دھوکہ دہی و فراڈ کے جدید طریقے ایجاد، جدید طریقوں سے دنیا بھر میں 100ارب ڈالر کا فراڈ ، ملکی وغیر ملکی ایجنسیوں کو تشویش، پاکستان میں 1 لاکھ سائبر کرائم تحقیقات التوا کا شکار ، 500 ڈالر کی ادائیگی پر لائیو اسکیمنگ کلاس، 25 ہزار فون نمبرز کی تفصیلات فراہم، ساؤتھ ایسٹ ایشیا ممالک میں 64 ارب ڈالر اور امریکا میں 10 ارب ڈالر کے سائبر فراڈ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر بشمول پاکستان میں اسکیمز (Scams_ دھوکہ دہی) بذریعہ موبائل فون کالز، میسجز اور ای میلز میں گزشتہ برس ہوش ربا رقم، تقریبا 100 ارب ڈالر دھوکہ دہی کے سبب سادہ لوح اور لالچی افراد سے ہتھیا لی گئی، اس بات کا انکشاف غیر ملکی متعلقہ تحقیقاتی ایجنسیوں کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ دھوکا دہی کے نت نئے طریقے نوسر بازوں نے دریافت کر لیے ہیں اور مزید کر رہے ہیں۔ اس گھناؤنے کاروبار میں دنیا بھر کے بشمول پاکستان کے چھوٹے چھوٹے بیشتر کال سینٹرز ملوث ہیں۔ صرف گزشتہ برس ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے ممالک میں 64 ارب ڈالر سے زائد اور امریکہ میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی رقوم سے شہری محروم ہوئے۔ امریکہ میں اس عرصے میں 4 لاکھ 90 ہزار شکایتیں درج ہوئیں۔ یہی حال پاکستان کا ہے جہاں گزشتہ اور رواں برس ایک لاکھ سے زائد سائبر جرائم سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں مگر یہ بات الگ ہے کہ ان میں زیادہ خواتین کو بلیک میلنگ کی تھی مذکورہ ادارے میں فائننشل کرائم کی درخواستیں وصول کرنے اور ان پر کاروائی پر اجتناب برتا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید