• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاج ختم

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین کے حق میں ہونے والا احتجاج ختم ہو گیا۔ وائٹ ہاؤس کے گرد شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات اور تناؤ کے پیشِ نظر واشنگٹن میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے۔کیپٹل کی عمارت کے گرد بھی باڑ اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، حفاظتی اقدامات کے تحت کاروباری افراد نے اپنے کاروبار بند کر دئیے ہیں۔ اوریگن، پینسلوینیا اور کیلیفورنیا میں زیادہ سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید