راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 4جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں نائب صوبیدار طیب شاہ ، لانس نائیک گلاب زمان ، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔