• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنے کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کردیا ہے جبکہ 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شوگر ملیں کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائیگی، ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیو نکہ پہلے دی گئی سات لاکھ 90ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف دولاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید