اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا،یہ نہیں ہوگا ٹرمپ کی کال آئے اور عمران کو حوالے کردیں ، امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، جو پاکستان سے بھی زیادہ مضبوط ہے ،سوشل میڈیا ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔