نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.37کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی روپیہ جمعہ کو ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5پیسے گر کر 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز بھارتی روپیہ 1 پیسے گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے 84.32پر بند ہوا تھا اور جمعہ کو دن کے آغاز سے ہی مزید گراوٹ جاری ہے۔ مودی سرکار کی مالیاتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ صورت حال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔