کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورانانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 16 پیسے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 86 پیسے تک بڑھ گئی،جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کی کمی سے 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 278.00 روپے سے کم ہوکر 277.95 روپے رہگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13پیسے کی کمی سے 276.96روپے سے کم ہو کر 276.83 روپے اور قیمت فروخت 14کی کمی سے 278.88 روپے سے کم ہو کر 278.74روپے رہگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 16 پیسے کے اضافے سے 296.97روپے سے بڑھ کر 297.13 روپے اور قیمت فروخت 13پیسے کے اضافے سے 299.77 روپے سے بڑھ کر 299.90 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 86 پیسے کے اضافے سے 356.60روپے سے بڑھ کر 357.46 روپے اور قیمت فروخت 71پیسے کے اضافے سے 359.99روپے سے بڑھ کر 360.70روپے ہو گئی۔