• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر دس میں سے ایک کم عمر نوجوان شادی شدہ، گیلپ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قاسم عباسی) پاکستان میں ہر دس میں سے ایک کم عمر نوجوان شادی شدہ، گیلپ رپورٹ میں انکشاف، 15 سے 19 سال کے 10 فیصد افراد شادی شدہ، بلوچستان میں سب سے زیادہ، اسلام آباد و پنجاب میں کم شرح، دیہی علاقوں میں کم عمر شادی کا رجحان زیادہ، لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر، بعض علاقوں میں شرح 30 فیصد تک ہے۔ پاکستان میں 15 سے 19 سال کی عمر کے تقریباً ہر دس میں سے ایک نوجوان کی شادی ہو چکی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کم عمری کی شادی کا رجحان حالیہ قانون سازی کے باوجود اب بھی موجود ہے۔ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 18 سال سے کم عمر میں شادی کو جرم قرار دینے والے قانون کی منظوری کے بعد اس مسئلے پر عوامی بحث میں تیزی آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید