• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منعم ظفر اور دیگرافراد کے خلاف شارع فیصل بند کرنے کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیپو سلطان پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر اور دیگرافراد کے خلاف شارع فیصل بند کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے میں ایس ایچ او سب انسپکٹر اظہر خان کی مدعیت میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر اور دیگر کے خلاف درج شارع فیصل بند کرنا مقدمہ الزام نمبر 57 سال 2026 درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہےکہ وہ( ایس ایچ او ٹیپو سلطان انسپکٹر اظہر خان) یکم فروری کو پولیس ملازمان کے ہمراہ سرکاری موبائل پر انسداد جرائم اور علاقہ گشت میں مصروف تھا کہ دوران گشت شام 4 بجے بمقام شارع فیصل روڈ جانب صدر جانے والے ٹریک پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان جن کی تعداد 800 سے 1000 تھی جس میں مرد اور خواتین شامل تھے جن کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ، منظر عالم ، راشد اور سلیم سمیت دیگر صورت شناس اسم و سکونت نامعلوم مارچ کر رہے تھے جو کہ مختلف گاڑیوں میں اور پیدل تھے کارکنان نے بالا قائدین کی قیادت میں نیت مشترکہ سے مین شارع فیصل روڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینس کو روکا ہوا تھا جس سے عوام و ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پیدا ہورہا تھا اور عوام و مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ، مدعی کے مطابق کارکنان جو کہ نعرے بازی کرتے رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید