• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاوند غائب ہونے پر 2، قید پر 3 سال بعد نکاح فسخ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)اسلامی نظریاتی کونسل نے قانون انفساخ نکاح مسلمانان 1939ء کے تحت اسباب فسخ نکاح کا جائزہ لیا اور سپیشل کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ کی تجاویز سے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا ہےکہ خاوند غائب ہونے پر2،قید پر 3 سال بعد نکاح فسخ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے،نامردی، فرائض زوجیت کی عدم ادائیگی پر قدرت، ذہنی امراض یا دیگر امراض خبیثہ کی صورت میں ایک سال کی مدت انتظار کے بعد فسخ نکاح کیا جا سکتا ہے۔ جو خاتون تولید کی طبعی عمر گزار چکی ہو چند شرائط کیساتھ اس کے رحم کو بطور پیوندکاری منتقلی کیلئےڈیورل ریپئر پیچ کا استعمال درست نہیں،کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ ہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی طرف سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کی ، چیئرمین کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اہم خبریں سے مزید