کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نثار احمد بھنبھرو نے نقص امن میں گرفتار تحریک انصاف کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے رجسٹرار کو واپس بھیج دی، توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آج آئینی بینچ کے روبرو سماعت ہوگی۔ پیر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایم پی او تھری کے تحت گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔